پریس ریلیز
(CAMEA) سینٹر فار افغانستان، مڈل ایسٹ اینڈ افریقہ
انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز، اسلام آباد
افغانستان میں پاکستان کے ہیڈ آف مشن جناب عبید الرحمان نظامانی سے ملاقات۔
انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز، اسلام آباد میں سینٹر فار افغانستان، مڈل ایسٹ اینڈ افریقہ (CAMEA) نے افغانستان میں پاکستان کے ہیڈ آف مشن جناب عبید الرحمان نظامانی کے ساتھ ملاقات کی۔ اجلاس کی صدارت سفیر سہیل محمود ڈائریکٹر جنرل آئی ایس ایس آئی نے کی۔ محترمہ آمنہ خان، ڈائریکٹر سینٹر فار افغانستان، مڈل ایسٹ اینڈ افریقہ اور ریسرچ ٹیم کے اراکین نے شرکت کی۔
ملاقات کے دوران افغانستان کی صورتحال کے مختلف پہلوؤں اور پاکستان افغانستان تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
محترمہ آمنہ خان نے مشن کے سربراہ کو افغانستان سے متعلق CAMEA سے کی جانب سے کی جانے والی مختلف تحقیقی سرگرمیوں کے بارے میں بتایا۔ اور مختلف ممالک کے ساتھ کی جانے والی دو طرفہ بات چیت کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔