پریس ریلیز-انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز اسلام آباد (آئی ایس ایس آئی) اور ساؤتھ ایشیا سسٹین ایبلٹی اینڈ سیکیورٹی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے درمیان مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط

62

پریس ریلیز

انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز اسلام آباد (آئی ایس ایس آئی) اور ساؤتھ ایشیا سسٹین ایبلٹی اینڈ سیکیورٹی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے درمیان مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط

انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز اسلام آباد (آئی ایس ایس آئی) میں منعقدہ ایک تقریب میں آئی ایس ایس آئی اور ساؤتھ ایشیا سسٹین ایبلٹی اینڈ سیکیورٹی ریسرچ انسٹیٹیوٹ (SASSRI)، سری لنکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے۔ یہ نئی مفاہمتی یادداشت آئی ایس ایس آئی کی بین الاقوامی سطح پر تعاون کے فروغ کی کوششوں کا حصہ ہے، خاص طور پر علاقائی شراکت داروں کے ساتھ مشترکہ ادارہ جاتی میکانزم کی ترقی کے لیے۔ اس کا مقصد باہمی دلچسپی کے امور پر تحقیق، پالیسی ڈائیلاگ، مشترکہ اشاعتوں اور تقریبات کے ذریعے باہمی ادارہ جاتی تعاون کو فروغ دینا اور مضبوط بنانا ہے۔

آئی ایس ایس آئی اور ساؤتھ ایشیا سسٹین ایبلٹی اینڈ سیکیورٹی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی قیادت کے علاوہ، تقریب میں کولمبو میں پاکستان کے ہائی کمشنر جناب میجر جنرل ڈاکٹر نیئر ناصر، ایچ آئی (ایم)، اور اسلام آباد میں سری لنکا کے ڈپٹی ہائی کمشنر جناب اے کرسٹی روبن نے بھی شرکت کی۔

شرکاء نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سفارتی اور دفاعی سے لے کر ثقافتی اور انسانی ہمدردی کے شعبوں تک برادرانہ تعلقات کی تاریخ پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اتفاق کیا کہ ایک خوشحال اور مربوط جنوبی ایشیا کے لیے، علاقائی ممالک کو قریب آنے اور مسلسل روابط، مکالمے اور فعال تعاون کے ذریعے باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ جنوبی ایشیا میں اجتماعی ترقی میں علاقائی تعاون کے کردار پر زور دیتے ہوئے، ساؤتھ ایشین ایسوسی ایشن فار ریجنل کوآپریشن (سارک) کی بحالی کی ضرورت پر خاص طور پر زور دیا گیا۔

اس مفاہمتی یادداشت کے تحت، مشترکہ تقریبات، پالیسی پیپرز، اور محققین کے تبادلے کے پروگرام جیسے ٹھوس اقدامات تجویز کیے گئے۔ دونوں تھنک ٹینکس کی قیادت نے دونوں ممالک میں بہتر پالیسی مباحث اور باخبر عوامی رائے کی تشکیل کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار