پریس ریلیز -راؤنڈ ٹیبل ڈسکشن “معاہدہ دفاعِ مشترکہ مکہ اور ابھرتی ہوئی علاقائی سیکیورٹی آرکیٹیکچر”

1583

پریس ریلیز

راؤنڈ ٹیبل ڈسکشن
“معاہدہ دفاعِ مشترکہ مکہ اور ابھرتی ہوئی علاقائی سیکیورٹی آرکیٹیکچر”

18 اگست، 2026

سینٹر فار افغانستان، مڈل ایسٹ اینڈ افریقہ (کیمیا)، انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز اسلام آباد (آئی ایس ایس آئی) نے 18 اگست 2026 کو “معاہدہ دفاعِ مشترکہ مکہ اور ابھرتی ہوئی علاقائی سیکیورٹی آرکیٹیکچر” کے موضوع پر ایک راؤنڈ ٹیبل ڈسکشن کا اہتمام کیا۔

اس مباحثے میں سابق سفارتکاروں، ممتاز ماہرینِ تعلیم، سیکیورٹی تجزیہ کاروں اور معروف ماہرینِ امور نے شرکت کی۔ مباحثے کا محور حال ہی میں طے پانے والے “معاہدہ دفاعِ مشترکہ مکہ” کی اہمیت، علاقائی سیکیورٹی کے منظرنامے پر اس کے ممکنہ اثرات، اور ابھرتی ہوئی علاقائی سیکیورٹی آرکیٹیکچر میں پاکستان کے بدلتے ہوئے کردار پر تھا۔

شرکاء نے کہا کہ اس معاہدے کو ایک وسیع تر علاقائی سیکیورٹی آرکیٹیکچر کی جانب پہلے قدم کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے، جس میں مستقبل میں دیگر ریاستوں کی شمولیت کے ساتھ یہ خطے میں امن و استحکام میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔

انہوں نے معاہدے کی دفاعی نوعیت پر زور دیا اور واضح کیا کہ یہ کسی بھی ملک کے خلاف نہیں ہے-