پریس ریلیز-آئی ایس ایس آئی نے پاک چین تعلقات پر گول میز کانفرنس کا انعقاد کیا ۔

413

پریس ریلیز

آئی ایس ایس آئی نے پاک چین تعلقات پر گول میز کانفرنس کا انعقاد کیا ۔

انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد (آئی ایس ایس آئی) میں چائنا پاکستان سٹڈی سنٹر (سی پی ایس سی) نے ’’پاکستان چین تعلقات‘‘ کے موضوع پر گول میز مباحثے کی میزبانی کی۔ چین میں پاکستان کے سفیر جناب خلیل ہاشمی کلیدی مقرر تھے۔ اس تقریب نے پاکستان اور چین کے درمیان پائیدار شراکت داری پر غور کرنے اور بدلتے ہوئے دوطرفہ، علاقائی اور عالمی تناظر میں اس کے مستقبل کی رفتار کا جائزہ لینے کے لیے جید سفارت کاروں اور معروف دانشوروں کو اکٹھا کیا۔

اپنے خیرابتدائی کلمات میں، ڈی جی آئی ایس ایس آئی ایبیسیڈر سہیل محمود نے پاکستان کے اسٹریٹجک تعلقات بالخصوص پاک چین آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ پر بامعنی مذاکرات کو فروغ دینے کے لیے انسٹی ٹیوٹ کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے 1949 میں عوامی جمہوریہ چین کے قیام کے بعد سے پاک چین تعلقات کی مسلسل پیشرفت، چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی کامیابی، اور بڑی طاقتوں کے مقابلہ اور بڑھتے ہوئے تقابلے کی وجہ سے ابھرتے ہوئے عالمی نظام کے مضمرات پر روشنی ڈالی-

ایمبیسیڈر خلیل ہاشمی نے چین کے عروج، خطے اور عالمی سطح پر بیجنگ کی مصروفیت اور دوطرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال کا ایک جامع تجزیہ پیش کیا۔ انہوں نے تعلقات کی تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی جہتوں کو مزید گہرائی اور ڈیٹا فراہم کرنے کے لیے بیجنگ میں پاکستانی مشن کی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی۔

شرکاء گفت و شنید کے دوران وسیع پیمانے پر خیالات کے تبادلے میں مصروف رہے، جس میں پائیدار تعاون کی اہمیت، کاروبار سے کاروبار (B2B) انٹرفیس کی بہتری، اور لوگوں سے لوگوں کے تبادلے کو بڑھانے پر زور دیا گیا۔ شرکاء نے بدلتے ہوئے عالمی نظام میں اس اہم شراکت داری کے امکانات کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لیے پالیسی کی دور اندیشی اور تیاری کی اہمیت پر زور دیا۔ تقریب کا اختتام عصری چیلنجز اور مواقع کی روشنی میں پاک چین تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کی تجدید کے ساتھ ہوا۔