​پریس ریلیز –  گول میز مباحثہ  افغانستان میں بدلتی ہوئی صورتحال اور پاکستان افغانستان تعلقات کا مستقبل

5977

​پریس ریلیز
سینٹر فار افغانستان، مڈل ایسٹ اینڈ افریقہ
گول میز مباحثہ
افغانستان میں بدلتی ہوئی صورتحال اور پاکستان افغانستان تعلقات کا مستقبل
جنوری18 2023

انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد (آئی ایس ایس آئی) میں سینٹر فار افغانستان، مڈل ایسٹ اینڈ افریقہ نے ‘افغانستان میں بدلتی ہوئی صورتحال اور پاکستان-افغانستان تعلقات کے مستقبل کے موضوع پر ایک گول میز مباحثہ کا انعقاد کیا۔
گول میز مباحثہ کی صدارت سفیر سہیل محمود، ڈائریکٹر جنرل، آئی ایس ایس آئی نے کی۔ شرکاء میں سفیر قاضی ہمایوں، سابق سفیر افغانستان؛ سفیر طارق عزیز الدین، سابق سفیر افغانستان؛ سفیر عزیز احمد خان، سابق سفیر افغانستان؛ سفیر ابرار حسین، سابق سفیر افغانستان؛ جناب امتیاز گل، سینٹر فار ریسرچ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر؛ جناب زاہد حسین؛ ڈاکٹر اشتیاق احمد، ممبر، ڈویلپمنٹ کمیونیکیشن، پلاننگ کمیشن؛ بریگیڈیئر محبوب قادر، تجزیہ کار؛ جناب حسن خان، صحافی؛ جناب راشد صافی، دنیا نیوز؛ اور جناب ہارون رشید، انڈیپنڈنٹ (اردو) شامل تھے۔
وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل (افغانستان، ترکی اور ایران) جناب سعد احمد وڑائچ نے بھی گول میز کانفرنس میں شرکت کی۔ محترمہ آمنہ خان، ڈائریکٹر سینٹر فار افغانستان، مڈل ایسٹ اینڈ افریقہ اور ریسرچ ٹیم کے اراکین بھی موجود تھے۔
بات چیت کے دوران، بنیادی توجہ افغانستان کی صورتحال کے ساتھ ساتھ پاکستان اور افغانستان کے تعلقات پر تھی۔ سیکیورٹی پہلوؤں کے علاوہ دوطرفہ تعلقات کے سیاسی، اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری اور عوامی رابطوں کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے اپنے جائزے اور سفارشات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔